Wednesday, April 24, 2024

دورہ جنوبی افریقہ مکمل، قومی کرکٹ ٹیم اگلی سیریز کیلئے زمبابوے پہنچ گئی

دورہ جنوبی افریقہ مکمل، قومی کرکٹ ٹیم اگلی سیریز کیلئے زمبابوے پہنچ گئی
April 18, 2021

ہرارے (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد زمبابوے کے شہر ہرارے پہنچ گئی۔

گرین شرٹس چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان میں موجود قومی ٹیسٹ اسکواڈ 21 اپریل کو زمبابوے روانہ ہو گا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 21 اپریل کو ہو گا۔

دوسری جانب زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا، شان ولیمز ٹیم کی قیادت کریں گے۔