Thursday, April 25, 2024

بھارت میں رات کا کرفیو اوردیگر پابندیاں کورونا کا پھیلاؤ نہ روک سکیں

بھارت میں رات کا کرفیو اوردیگر پابندیاں کورونا کا پھیلاؤ  نہ روک سکیں
April 17, 2021

ممبئی (92 نیوز) بھارت میں کورونا وبا بری طرح پھیل رہی ہے۔ مختلف شہروں میں رات کا کرفیو اوردیگر پابندیاں بھی کورونا وبا کا پھیلاو روکنے میں کارگر ثابت نہ ہو سکیں۔

بھارت میں مسلسل دسویں روز بھی کووڈ۔19  کی انفیکشن کی شرح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کورونا پھیلاؤ کی وجہ ایک بڑے مذہبی اجتماع اور انتخابی ریلیاں بھی بتائی جا رہی ہیں۔

ممبئی، نئی دہلی اور دیگر شہروں میں کرفیو اور دوسری پابندیوں کے باوجود وبا کے پھیلاو پر قابو پانے میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ملک میں ویکسی نیشن کے پروگرام کو مزید تیز کیا جائے کیونکہ اسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو لاکھ تینتیس ہزار نو سو تنتالیس نئے کیسز سامنے آ گئے۔ وباء سے ایک ہزار تین سواڑ تیس افراد ہلاک ہو گئے، ہلاکتوں کی کل تعداد ایک لاکھ پچھتر ہزار چھ سو تہتر ہو چکی ہے۔

دوسری جانب دنیا میں سب سے زیادہ کورونا ویکسین پیدا کرنے والے ملک میں 115 ملین افراد کو ویکسین لگائی جا سکی ہے، کورونا وباء کے پھیلاؤ کے باعث بھارت نے ویکسین کی برآمد روک کر درآمد شروع کر دی ہے۔