Friday, March 29, 2024

جعلی اکاؤنٹس کیس، جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع

جعلی اکاؤنٹس کیس، جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع
April 17, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں تین مئی تک توسیع کردی گئی۔

بینکنگ عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دائرہ اختیار سے متعلق دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

جہانگیر ترین لاہور کی بینکنگ عدالت میں پیش ہوئے، اپنے ساتھ چھبیس ارکان اسمبلی بھی لائے۔

میڈیا سے بات چیت میں جہانگیرترین جارحانہ موڈ میں نظرآئے، کہا کہ میں نہیں جانتا میرے خلاف کون باتیں  کر رہا ہے؟، ‏جوایف آئی آردرج کی گئی ہیں ان میں فرضی کہانی بنائی گئی ہے۔

ایم این اے راجہ ریاض نے حتمی اعلان کیا کہ آخری بار انصاف مانگ رہے ہیں، اب اس بات کو آگے نہ بڑھائیں۔

رہنماء تحریک انصاف اسحاق خاکوانی نے حکومت پر نشانے پر لے لیا، بولے ریلیف نہیں مانگ رہے، پانچ سے چھ دن میں لائحہ عمل دیں گے۔