Thursday, April 25, 2024

مظاہروں کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے اہلکار ہیرو، قوم ان کی مقروض ہے، وزیراعظم

مظاہروں کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے اہلکار ہیرو، قوم ان کی مقروض ہے، وزیراعظم
April 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے دوران چار پولیس اہلکار شہید اور چھ سو زخمی ہوئے۔ قوم ان ہیروز کی مقروض ہے۔ شہدا کے خاندانوں کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

مذہبی جماعت کے احتجاج میں پولیس اہلکاروں کی شہادت وزیراعظم عمران خان کا پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین مظاہروں کے دوران فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔

ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ احتجاج کے دوران 4پولیس اہلکار شہید اور 600 زخمی ہوئے۔ ہماری قوم ان ہیروز کی مقروض ہے۔وزیراعظم نے پولیس فورس کوخراج تحسین پیش کیا اور شہدا کے خاندانوں کو مکمل خیال رکھنے کا یقین دلایا۔