Saturday, April 20, 2024

چوتھا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-3 سے جیت لی

چوتھا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو3  وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-3 سے جیت لی
April 16, 2021

سنچورین (92 نیوز) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز تین ایک سے جیت لی۔

پاکستان ٹیم نے مقررہ ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ اوپنر فخر زمان 60، کپتان بابر اعظم 24، محمد حفیظ 10 رنز بناسکے۔ محمد نواز نے 25 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ولیمز اور مگالانے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل شاہینوں کی نپی تلی باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 144 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دیدیا۔

پروٹیز سائیڈ کی جانب سے ریس وین ڈرڈوسن 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، جانمن ملان 33، ایڈن مرکرم 11، ہینرخ کلاسن 9، جارج لنڈے 3 رنز بنا پائے۔ ویان ملڈر6، فلکوائیو 1، سساندا ماگالا 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، حسن علی نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔