Friday, April 26, 2024

سندھ کیلئے 446 ارب کا پیکج حکومت کا صرف اعلان ہے، مرتضی وہاب

سندھ کیلئے 446 ارب کا پیکج حکومت کا صرف اعلان ہے، مرتضی وہاب
April 16, 2021

کراچی (92 نیوز) مشیر قانون وزیراعلیٰ سندھ مرتضی وہاب کہتے ہیں کہ سندھ کے لیے 446 ارب روپے کا پیکج وفاقی حکومت کا صرف اعلان اور دھوکہ ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں مرتضی وہاب بولے حیدر آباد میں یونیورسٹی بنی نہ تھر کو موبائل ہیلتھ یونٹس دئیے گئے۔ عمران خان کو ہر سال رمضان مین سندھ یاد آجاتا ہے۔

وفاقی کابینہ میں تبدیلی پر مرتضی وہاب نے کہا کہ بائیس سالہ جدوجہد کرنے والے ایک وزیر خزانہ تیار نہ کرسکے پنجاب میں غیرقانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کو این آر او دیدیا گیا۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود وزیراعظم اپنے اسٹاف کو لیکر سکھر کراچی آگئے۔