Friday, March 29, 2024

وزیراعظم عمران خان کو طیب اردوان کا ٹیلی فون ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان کو طیب اردوان کا ٹیلی فون ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
April 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا،جس میں دوطرفہ امور، خطے کی صورتحال اور افغانستان سے امریکی فوجی انخلا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارک باد دی۔ عمران خان نے کہا انٹرا افغان مذاکرات نے خطے میں امن کیلئے بہترین موقع فراہم کیا۔ افغان قیادت مسئلے کے سیاسی حل کیلئے اس موقع کا فائدہ اٹھائے۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، اسٹرٹیجک پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی شراکت داری جاری رہے گی۔