Friday, April 26, 2024

11 ستمبر کو افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کیا جائے گا ، جوبائیڈن

11 ستمبر کو افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کیا جائے گا ، جوبائیڈن
April 15, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے 11 ستمبر کو افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کیا جائے گا۔ جوبائیڈن نے فیصلے کی توثیق بھی کر دی۔

جوبائیڈن نے کہا وقت آ گیا ہے کہ امریکا کی طویل ترین جنگ کو ختم کیا جائے۔ افغانستان سے انخلا کے بعد افغانستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔ افغانستان کی معاونت میں ملٹری معاونت شامل نہیں ہو گی۔ افغانستان سے انخلا نائن الیون کی 20 ویں برسی پر ہو گا۔ رواں سال 11 ستمبر کو افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کیا جائے گا۔

جوبائیڈن بولے روس ، چین اور ترکی سے کہتے ہیں کہ وہ افغانستان کی مدد کیلئے مزید اقدامات کریں۔ یہ تمام ممالک افغانستان کے مستقبل سے متعلق اہم سٹیک ہولڈر ہیں۔ افغان امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

ادھر افغانستان سے مکمل فوجی انخلا کے فیصلے پر سیکرٹری جنرل جینز سٹالٹنبرگ نے امریکی وزیرخارجہ اور دفاع کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا یکم مئی سے افغانستان سے فوجیوں کا انخلا شروع کر دیں گے۔ افغانستان کیساتھ تعاون جاری رہے گا۔ برطانیہ کا بھی افغانستان سے فوج نکالنے کا فیصلہ ہے۔ وزیرخارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ منظم فوجی انخلا کی حمایت کریں گے۔