Wednesday, April 24, 2024

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، دہشت گرد پیر عرف اسد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، دہشت گرد پیر عرف اسد ہلاک
April 13, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا۔ کالعدم تنظیم کا دہشت گرد پیر عرف اسد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد پیر عرف اسد مارا گیا، جو 2006ء سے کالعدم ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پیر عرف اسد نے 2006ء میں بیت اللہ محسود گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ جہاں رہ کر سکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف دہشت گردی کی وارداتیں کیں۔ پیر عرف اسد حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کے بعد شہریار محسود گروپ میں شامل ہو گیا تھا۔