Saturday, April 27, 2024

ن لیگ ٹارزن بننے کی کوشش کررہی تھی بلاول نے ہوا نکال دی، شیخ رشید

ن لیگ ٹارزن بننے کی کوشش کررہی تھی بلاول نے ہوا نکال دی، شیخ رشید
April 12, 2021

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا، ن لیگ والے ٹارزن بننے کی کوشش کررہے تھے بلاول نے ان کی ہوا نکال دی ہے۔

اُنہوں نے پیپلز پارٹی کے فیصلے پر تبصرہ کہا، شوکاز نوٹس دینا کسی کی بھی تضحیک ہے اس طرح تو وڈیرہ مزارع کے ساتھ نہیں کرتا۔ پی ڈی ایم دم توڑ چکی، کام تمام ہوچکا اب یہ آپس میں پھٹیں گے۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ اِن کے حالات اور برے ہوں گے، مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہیئں۔ عمران خان خوش نصیب ہیں جنہیں اتنی نالائق اپوزیشن ملی۔