Friday, April 19, 2024

کورونا وائرس کی تیسری لہر ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز موخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع

کورونا وائرس کی تیسری لہر ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز موخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع
April 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ کر لیا۔ معمول کے تمام کیسز موخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔

صرف اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 16 مئی تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں معمول کے کیسزپرسماعت نہیں ہو گی ، صرف ضمانت ، حکم امتناع اور حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہو گی۔ اہم نوعیت کے مقدمات چیف جسٹس اطہر کی منظوری سے سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے۔