Thursday, April 18, 2024

پاکستان معاشی لحاظ سے درست سمت میں گامزن ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک

پاکستان معاشی لحاظ سے درست سمت میں گامزن ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک
April 12, 2021

کراچی (92 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے پاکستان معاشی لحاظ سے درست سمت میں گامزن ہے۔

گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نے پاکستان اسٹاک ایکسچنج کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں اضافہ اور ببرون ملک سے پیسہ آرہا ہے۔ ہاؤسنگ ، تعمیراتی شعبوں سمیت دیگر شعبوں کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ برس کی نسبت اس برس ترسیلات میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائرمیں بھی اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف کی شرائط پر بات کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف بھی تسلیم کررہا ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رضاباقر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم افراد پاکستانی کنورژن اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری نیا پاکستان فنڈز میں جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوں کی ادئیگی اور واوچرز کی ادائیگی کے لئے بنکوں میں شناختی کارڈ کی کاپی دینے کی ضرورت نہیں ، یہ شرط گذشتہ ماہ ختم کی جا چکی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بنک نے کہا کہ روزگار اسکیم بھی پاکستان کی تاریخ کی منفرد اسکیم تھی جس سے ڈھائی سو ارب کا سرمایہ سرکل ہوا۔