Saturday, April 20, 2024

فرانسیسی حکومت کا ایک اور اسلام دشمن قدم،تعلیمی اداروں میں نماز پر پابندی لگادی

فرانسیسی حکومت کا ایک اور اسلام دشمن قدم،تعلیمی اداروں میں نماز پر پابندی لگادی
April 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فرانسیسی حکومت کا ایک اور اسلام دشمن قدم سامنے آگیا،تعلیمی اداروں میں نماز پر پابندی لگادی، فرانسیسی سینیٹ نے اسلام علیحدگی بل میں ترمیم کرتے ہوئے یونیورسٹیوں میں نماز پڑھنا ممنوع قرار دےدیا۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اسلام دشمنی میں اندھا ہوگیا، فرانس میں مسلمانوں کو ایک اور پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا،  فرانسیسی حکومت نے تعلیمی اداروں میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ۔

رواں سال 16 فروری کو سینیٹ سے مشاورت کے بعد فرانسیسی قومی اسمبلی نے یہ بل منظور کیا تھا، اسلام مخالف بل کے منظر عام پر آنے کے بعد پوری دنیا میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انسانی حقوق کے اداروں اور مسلم تنظیموں کا کہنا ہے بل کا مقصد مسلمانوں سے مذہبی آزادی چھیننا ہے۔

فرانس میں انتہا پسندی کی روک تھام کے نام پر مسلمانوں کے خلاف سخت پابندیوں اور کڑی نگرانی کے لیے قانون منظور کیے جا رہے ہیں، فرانسیسی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے ایسے قوانین کی مخالفت کی گئی تھی۔

دنیا کے 13 ممالک سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی 36 غیر سرکاری تنظیموں کے اتحاد نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق میں اس قانون سازی اور فرانس میں مسلمان مخالف اقدامات کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔