Friday, April 26, 2024

محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش

محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش
April 11, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور میں کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہونے لگی، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش کردی۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال کی سربراہی میں کورونا کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں مارکیٹیں، بازار دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کی تجویز دی گئی، پہلے سے نافذ لاک ڈاؤن کا آج آخری روز ہے۔ کاروباری سر گرمیاں محدود کرنے کے باوجود کورونا کے پھیلاؤ میں خاطر خواہ کمی نہ آسکی۔

دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی حتمی منظوری پنجاب حکومت دے گی۔