Friday, March 29, 2024

کوٹلی میں گاڑی حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کوٹلی میں گاڑی حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق، ایک زخمی
April 11, 2021

کوٹلی (92 نیوز) کوٹلی میں نکیال کے نواحی گاؤں نارہ کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

کوٹلی میں نکیال کے نواحی گاؤں نارہ کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کو حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا۔