Friday, April 26, 2024

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک
April 11, 2021

جکارتہ (92 نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6 شدت کے زلزلے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز ملنگ شہر کے قریب سمندر میں 82  کلومیٹر گہرائی میں تھا، گھروں، اسکولوں، مساجد سمیت سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے، کہ زلزلے کے جھٹکے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے، تاہم سونامی کا خطرہ نہیں۔