Thursday, April 25, 2024

دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، جنرل ندیم رضا

دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، جنرل ندیم رضا
April 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی پی ایم اے کاکول میں 62 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 11 ویں مجاہد کورس، 17 ویں لیڈی کیڈٹس کورس اورسیکنڈ بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، سری لنکا، عراق، مالدیپ اور نیپال کے کیڈٹ بھی فارغ التحصیل کیڈٹوں میں شامل تھے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پریڈ کا جائزہ لیا اورممتازکیڈٹوں کو ایوارڈز دیئے۔ اعزازی شمشیر اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر عبدالصمد خٹک نے حاصل کی۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیاررکھیں، پاکستان فروغ امن کیلئے کوشاں ہیں اور خطے میں امن واستحکام کیلئے کردارادا کررہا ہے، قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد ہے، دنیا پاکستان کی فروغ امن کیلئے کوششوں کوتسلیم کرے اورمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی کیڈٹس میں 2 سری لنکن کیڈٹس شامل ہیں جو پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہونے والی پہلی سری لنکن کیڈٹس ہیں، کے پی میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے 18 کیڈٹس بھی شامل ہیں جبکہ بلوچستان کے 60 کیڈٹس ہیں۔