Thursday, March 28, 2024

این اے 75 ڈسکہ، ذیشان رفیق کو حلقہ کے دورہ پر شوکاز نوٹس

این اے 75  ڈسکہ، ذیشان رفیق کو حلقہ کے دورہ پر شوکاز نوٹس
April 10, 2021

ڈسکہ (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں ری پولنگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ کے ایم پی اے ذیشان رفیق کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

این اے 75  ڈسکہ میں ری پولنگ کا عمل جاری ہے، اس دوران مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ذیشان رفیق نے حلقے کا دورہ کیا جس پر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ذیشان رفیق کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ذیشان رفیق کو ایک دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب حلقے کے دورے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کا گھیراؤ کرلیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کرایا۔