Saturday, April 27, 2024

ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کو ووٹ دیں، فواد چودھری

ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کو ووٹ دیں، فواد چودھری
April 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے ‏ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کو ووٹ دیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ نہیں کہ حکومت نے غلطیاں نہیں کیں لیکن ن لیگ ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جو عوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ نواز شریف کے طویل دور حکومت نے پاکستان کو کمزور کیا۔ پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ ن لیگ کی پالیسیز ہیں۔