Friday, April 19, 2024

روس اور یوکرائن میں کشیدگی، امریکا کا بحیرہ اسود میں 2 جنگی بیڑوں کی تعیناتی کا فیصلہ

روس اور یوکرائن میں کشیدگی، امریکا کا بحیرہ اسود میں 2 جنگی بیڑوں کی تعیناتی کا فیصلہ
April 10, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) روس اور یوکرائن میں کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا کا بحیرہ اسود میں 2 جنگی بیڑوں کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگی بیڑے بھجوانے کے امریکی فیصلے کا انکشاف نیٹو اتحادی ترکی نے کیا ہے۔ جنگی بیڑے 14 سے 15 اپریل تک بحیرہ اسود میں تعینات کئے جائیں گے۔

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے بحری بیڑوں کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹس بھجوایا گیا۔ امریکی بیڑے 4 مئی تک بحیرہ اسود میں تعینات رہیں گے۔