Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس، 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل رینک پر ترقی

آرمی چیف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس، 37 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل رینک پر ترقی
April 9, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں کل 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل رینک پر ترقی دی گئی، ترقی پانے والے 37 بریگیڈیئرز میں 12 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر محمد عاصم خان، بریگیڈیئر غلام محمد، بریگیڈیئر محمد ندیم اشرف، بریگیڈیئر شہریار پرویز بٹ، بریگیڈیئر عمر مقبول شامل ہیں۔

 بریگیڈیئر عامر اشفاق کیانی، بریگیڈیئر عمر محمد امتنان بابر، بریگیڈیئر عبدالسمیع، بریگیڈیئر عمر احمد شاہ کو بھی میجر جنرل رینک پر ترقی دیدی گئی۔

بریگیڈیئر محمد شاہد صدیق، بریگیڈیئر محمد فرحان یوسف، بریگیڈیئر منیر الدین، بریگیڈیئر محمد عرفان خان، بریگیڈیئر نور ولی خان، بریگیڈیئر کمال انور چودھری، بریگیڈیئر سلمان معین، بریگیڈیئر نسیم انور، بریگیڈیئر ملک عامر محمد خان، بریگیڈیئر عدنان سرور ملک، بریگیڈیئر محمد قذافی بھی میجر جنرل بن گئے۔

ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر محمد نعیم اختر، بریگیڈیئر محمد شہاب اسلم، بریگیڈیئر ندیم یوسف، بریگیڈیئر فرخ شہزاد راؤ، بریگیڈیئر خرم نثار کی بھی میجر جنرل رینک پر ترقی ہوگئی۔

آرمی میڈیکل کور کی ڈاکٹر بریگیڈیئر مسز قمر النساء چوھدری اور ڈاکٹر بریگیڈیئر شازیہ نثار بھی میجر جنرل بن گئیں، ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر افتخار احمد ستی، بریگیڈیئر سید عادل حسنین، بریگیڈیئر اعجاز غنی، بریگیڈیئر ارشد نسیم، بریگیڈیئر ندیم احمد رانا بھی شامل ہیں۔

بریگیڈیئر عرفان علی مرزا، بریگیڈیئر محمد رفیق ظفر، بریگیڈیئر محمد وسیم، بریگیڈیئر سہیل امین، بریگیڈیئر نصیر احمد سمور بھی میجر جنرل بن گئے۔