Friday, April 26, 2024

عمران خان کیخلاف کوئی سازش کامیاب ہوتے نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید

عمران خان کیخلاف کوئی سازش کامیاب ہوتے نہیں دیکھ رہا، شیخ رشید
April 9, 2021

کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں عمران خان کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہوتے نہیں دیکھ رہا۔

جمعہ کے روز پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، اگلے الیکشن میں بھی ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ لیگ اپنے لیے بحران اکٹھے کررہی ہے، افواج کے خلاف زبان کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، ضیاء الحق حکمران نہ ہوتے تو ن لیگ نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ، جہانگیر ترین کا معاملہ حساس ہے، نہیں معلوم جہانگیر ترین اور عمران خان میں سے بے وفائی کس نے کی۔