Saturday, April 27, 2024

فارن فنڈنگ کیس ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر

فارن فنڈنگ کیس ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر
April 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فارن فنڈنگ کیس میں سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 اپریل کو اپیل پر سماعت کریگا۔

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کو پارٹی رکن قرار دیا تھا۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن فیصلہ کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔