Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ، عالمی اور داخلی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ، عالمی اور داخلی صورتحال کا تفصیلی جائزہ
April 8, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ شرکا نے عالمی و علاقائی اور داخلی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے فوج کی آپریشنل تیاری پر اظہار اطمینان کیا۔ مشرقی سرحد خصوصا لائن آف کنٹرول کی صوتحال بھی زیر غور آئی ۔ پاکستان، بھارت ڈی جی ایم اوز کے فائر بندی اتفاق کے بعد کی صورتحال پر غور ہوا۔ شرکا نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد پر مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں خیبر پختونخوا میں ضم کئے جانے والے اضلاع میں سکیورٹی کی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔ افغان امن عمل میں پیشرفت پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا۔ شرکا کو دوست ممالک سے فوجی تعلقات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔