Friday, March 29, 2024

رمضان المبارک، سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری

رمضان المبارک، سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری
April 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) رمضان المبارک کے دوران وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کرنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔

ایسے وفاقی سرکاری ادارے جو ہفتے میں 6 دن کھلے رہتے ہیں وہ روزانہ صبح 10 سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کو سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔