Thursday, April 18, 2024

الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم، اسحاق ڈار اور چودھری نثار علی خان کی چھٹی کا امکان

الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم، اسحاق ڈار اور چودھری نثار علی خان کی چھٹی کا امکان
April 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسحاق ڈار اور چودھری نثار علی خان کی چھٹی کا امکان ہے، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی۔

آرڈیننس کے مطابق اگر منتخب نمائندہ ساٹھ دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن ساٹھ روز بعد منتخب نمائندے کو ڈی نوٹی فائی کر دے گا۔