Saturday, April 20, 2024

جہانگیر ترین پر الزامات لگے تو ان کو ظلم یاد آگیا، رانا ثنا اللہ

جہانگیر ترین پر الزامات لگے تو ان کو ظلم یاد آگیا، رانا ثنا اللہ
April 8, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جہانگیرترین پر الزامات لگے تو ان کو ظلم یاد آگیا، جہانگیرترین چاہیں تو حکومت کا دھڑن تختہ ہوسکتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جہانگیر ترین کے ساتھ جو لوگ موجود تھے اس سے لگتا ہے کہ پنجاب حکومت ان کے بائیں اور وفاقی حکومت ان کے دائیں جیب میں ہے۔ ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا اگر ہو گا تو پارٹی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے جس طرح کا ضابطہ اخلاق بنایا ہے اس کی پابندی ہم بھی کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا پہلا قدم ہے جس میں ووٹ چوروں  کو بے نقاب کیا ۔ اگر الیکشن فری اینڈ فیر ہوگا تو ہمیں تو کہنے کی بھی ضرورت نہیں کہ کون جیتے گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا دس جماعتوں نے بیٹھ کر فیصلہ کیا تھا کہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن دھاندلی سے جیتے گے۔ تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں۔ پی ڈی ایم کے خاتمے کی باتیں پراپیگنڈہ ہیں،۔اپوزیشن حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ۔