Friday, April 19, 2024

پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات کئے، فردو س عاشق اعوان

پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات کئے، فردو س عاشق اعوان
April 8, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیرقیادت پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات کئے۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صنعتی و کاروباری اداروں کو 5.5 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا، سوشل سکیورٹی اسپتالوں میں پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا گیا، 6نئے سوشل سکیورٹی اسپتال بنائے جارہے ہیں۔ سوشل سکیورٹی اسپتالوں میں امراض قلب، ڈائلسز، سی ٹی سکین، کینسر کی تشخیص اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے ۔

فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ سوشل سکیورٹی میڈیکل کالج کے قیام کا فیصلہ کیا گیا،  محکمہ لیبر میں ریکارڈ 678اداروں کی رجسٹریشن کی گئی،  بزدارحکومت لیبر کو 25 ہزار ڈیجیٹل کارڈز کا اجراء کرچکی ہے ۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی منظوری دی جاچکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کم از کم تنخواہ 15 سے بڑھا کر 17ہزار500 کی گئی،لیبر اسکولز میں مزدوروں کے 55ہزار سے زائد بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے،ٹیلنٹ سکالر شپ کی مد میں 3ارب، ڈیتھ گرانٹ 2ارب اور شادی گرانٹ کیلئے 2ارب سے زائد فنڈز فراہم کئے۔