Thursday, April 25, 2024

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ، سندھ کو 3800 میگاواٹ اضافی بجلی دینے کی منظوری

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ، سندھ کو 3800 میگاواٹ اضافی بجلی دینے کی منظوری
April 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کو 3800 میگاواٹ اضافی بجلی دینے کی منظوری دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کی منظوری دے دی گئی۔ مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے معاملے پر سوموار کو دوبارہ اجلاس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے معاملے کو نئی مردم شماری سے جوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی بلوچستان نے مردم شماری کے نتائج سے متعلق وقت مانگ لیا۔ وزیراعلی نے بلوچستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کا مطالبہ کیا۔ ایل این جی کے ریٹ طے کرنے سے متعلق تجویز کی منظوری دی گئی۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا وفاقی ہائیرایجوکیشن کمیشن کے معاملات طے کرے گا۔ صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے معیار وفاق طے کرے گا۔ دس سال سے پہلے مردم شماری کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔