Friday, April 26, 2024

احتساب سب کے لیے برابر ہے ، شہزاد اکبر

احتساب سب کے لیے برابر ہے ، شہزاد اکبر
April 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے احتساب سب کے لیے برابر ہے۔ کسی کو دیوار سے لگایا جارہا نہ کسی ایک شخص کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کی۔ شہزاد اکبر بولے شوگر کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ ایوب خان کے دور سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہمارا مسئلہ رہا ہے۔ چینی کی قیمت کے تعین کے لئے 1958 میں قانون بنا۔ آدھا درجن سے زائد عدالتی احکامات موجود ہے جن میں چینی کی قیمتوں کا تعین کرنے کا حکومتوں کو کہا گیا۔ جیسے ہی رمضان کا مہینہ آتا ہے تو قیمتیں دگنی ہو جاتی ہے۔ ہماری حکومت نے پہلی دفعہ ایکس مل پرائس مقرر کی ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا ایف آئی اے میں شریف فیملی کے خلاف 25 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کے کیسز درج کئے گئے ہیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے اس سلسلے میں تفتیش کی گئی ہے۔ یہ تحقیقات تمام افراد کی ہو رہی ہے کسی ایک شخص کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا جہانگیر پی ٹی آئی کے پولیٹیکل اسٹرکچر کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے اپنے دوستوں کے خلاف کاروائی کر کے واضح پیغام دے دیا ہے۔ جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی کی سیاست میں رول مائنس نہیں ہوا ہے۔ جہانگیر ترین نے خود کو پارٹی سے الگ نہیں کیا ہے۔