Tuesday, April 16, 2024

آل راؤنڈر شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر

آل راؤنڈر شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر
April 5, 2021

لاہور (92 نیوز) آل راؤنڈر شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر ہو گئے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان پاؤں میں انجری کے باعث 4 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ کیخلاف جاری اور زمبابوے کیخلاف آنے والی سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے۔