Friday, April 19, 2024

اگلے ڈھائی سال کارکردگی کے ہیں جو عوام کو نظر آئے گی ، وزیراعظم

اگلے ڈھائی سال کارکردگی کے ہیں جو عوام کو نظر آئے گی ، وزیراعظم
April 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اگلے ڈھائی سال کارکردگی کے ہیں جو عوام کو نظر آئے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی ، معاشی اور کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ مہنگائی روکنے کےلیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اپوزیشن کے خلاف حکمت عملی پر بھی تبالہ خیال ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کرپشن پر کمپرومائز نہیں ہو گا۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی۔ پارٹی رہنما اور ترجمان گراں فروشی اور مہنگائی پر نظر رکھیں۔ حکومت بنیادی اشیا کے حوالے سے قانون سازی کر رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا اپوزیشن کو مزید دبانے کی ضرورت نہیں، وہ پہلے ہی دب چکی۔ عوام کو بتائیں کہ ٹیکس محصولات نے ریکارڈ توڑ دیا۔ تمام معاشی اشاریے درست سمت میں ہیں۔ زیادہ ٹیکس جمع ہو گا تو عوام کی زندگیاں آسان بنانے کا موقع ملے گا۔ وزیراعظم نے حماد اظہر کو معاشی اشاریوں کی سمری ترجمانوں کو دینے کی ہدایت کر دی۔