Thursday, March 28, 2024

پنجاب حکومت گندم نہیں خرید رہی تو پھر ضلعی سطح پر پابندی کیوں لگائی ، پرویز الہی

پنجاب حکومت گندم نہیں خرید رہی تو پھر ضلعی سطح پر پابندی کیوں لگائی ، پرویز الہی
April 5, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے پنجاب حکومت گندم نہیں خرید رہی تو پھر ضلعی سطح پر پابندی کیوں لگائی۔

چودھری پرویز الہٰی کسانوں سے روا رکھے گئے سلوک پر نالاں ہو گئے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ  ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے والے کسانوں سے برا سلوک کب ختم ہو گا؟ پچھلے سال بھی یو کرائن کے کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے مسلم لیگ کسان ق ونگ کے وفد اور دوسری کسان تنظیموں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ کسانوں نے مسائل سے سپیکر کو آگاہ کیا۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کسانوں سے برا سلوک کب ختم ہو گا؟ حکومت کسانوں سے گندم نہیں خرید رہی تو پھر ضلع وار پابندی کس بات کی۔

مزید بولے بہاولپور، ملتان، جنوبی پنجاب سمیت تمام اضلاع میں کاشت کار پریشان ہیں۔