Thursday, April 25, 2024

ایک سال میں 10 لاکھ بچوں کا سرکاری اسکول میں داخلہ کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب

ایک سال میں  10 لاکھ بچوں کا سرکاری اسکول میں داخلہ کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب
April 5, 2021

لاہور ( 92 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ایک سال میں 10لاکھ آؤٹ آف اسکول بچوں کو سرکاری اسکولوں میں انرول کیا، اب 27ہزار سے زائد اسکول اپ گریڈ کر رہے ہیں ۔

اعلیٰ سطح اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ  ایک سال میں 10لاکھ آؤٹ آف اسکول بچوں کو سرکاری اسکولوں میں انرول کیا ، صوبہ بھر میں 27ہزار سے زائد اسکول اپ گریڈ کر رہے ہیں جس سے مزید انرولمنٹ میں اضافہ ہوگا،ہم 40لاکھ بچوں کو تعلیم تک رسائی کے مواقع فراہم کریں گے۔

پہلے فیز میں 20 ہزار سے زائد پرائمری اسکولوں ایلیمنٹری لیول پر اپ گریڈ کیے جائینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں 6653ایلیمنٹری اسکولوں کو ہائی اسکول لیول پر اپ گریڈکیا جائیگا ،تیسرے مرحلے میں ہائی سکولوں کو ہائر سکینڈری اسکول لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے اپ گریٹڈاسکولوں میں 6653کمپیوٹروسائنس لیب بنائینگے اور پرائمری و ایلیمنٹری اسکولوں میں سکینڈ شفٹ ایلیمنٹری کلاسز شروع کر رہےہیں ۔