Thursday, March 28, 2024

دوسرا ون ڈے ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دے دی

دوسرا ون ڈے ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دے دی
April 4, 2021

جوہانسبرگ ( ویب ڈیسک ) دورہ جنوبی افریقہ پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں بھی میزبان ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔جنوبی افریقہ کے 341 رنز کے جواب میں شاہین 324 رنز پر ہمت ہار گئے ۔

پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنا ڈالے ۔

اوپنر کوانٹن ڈی کوک اور ایڈن ماکرم نے 55 رنز کی شراکت قائم کی جہاں  مارکرم 39 رنز بنا کر  فہیم اشرف کی گیند پر آصف علی کو کیچ تھما بیٹھے ۔ جس کے بعد اوپنر ڈی کوک نے کپتان ٹیمبا بیوما کے ساتھ مل کر 114 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ ڈی کوک 86 گیندوں پر ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنا کر احارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔

کپتان ٹیمبا  نے نو چوکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے ، وہ اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے ، وہ محمد حسنین کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

ڈیوڈ ملر 27 گیندوں پر 3 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف دس اوورز میں  54 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کر کے کامیاب  باؤلر ٹھہرے ۔ فہیم اشرف نے دس اوورز میں 75 رنز کے عوض ایک ، محمد حسنین نے  10 اوورز میں 74 رنز کے عوض ایک ، فہیم اشرف نے 9 اوورز میں  62 رنز کے عوض ایک ایک کھلاڑی کو  میدان بدر کیا۔

شاداب خان نے 9 ااورز میں  62  اور دانش عزیز نے 2 اوورز میں  11 رنز دیے ۔

341 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم کی پہلی ووکٹ 7 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب امام الحق کیچ آؤٹ ہوئے ، اوپنر فخر زمان نے 193 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، ان کی اننگز 10 چھکوں اور 18 چوکوں سے مزین  تھی ، وہ رن آؤٹ ہوئے ۔ ان کے سوا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔

کپتان بابر اعظم 31 ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان  صفر ، دانش عزیز 9، شاداب خان 13، آصف علی 19، فہیم اشرف 11، شاہین شاہ آفریدی رنز بنا کر چلتے بنے ۔