Thursday, March 28, 2024

ایف بی آر، تاخیر سے گوشوارے جمع کرانیوالوں پر جرمانوں میں 75 فیصد کمی

ایف بی آر، تاخیر سے گوشوارے جمع کرانیوالوں پر جرمانوں میں 75 فیصد کمی
April 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں پر جرمانوں میں 75 فیصد کمی کردی۔ ذرائع کے مطابق آخری تاریخ گزر جانے کے بعد ایک ماہ کے اندر گوشوارے داخل کرانے والوں کو یہ سہولت حاصل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سالانہ 50 لاکھ روپے تک تنخواہ حاصل کرنے والوں پر صرف 5 ہزار جرمانہ ہوگا۔ آخری تاریخ کے گزرنے کے بعد ایک ماہ کے اندر گوشوارہ جمع کرانے والے کو 25 فیصد جرمانے کی رقم ادا کرنا ہوگی۔

 دوماہ میں گوشوارے جمع کرانے والے کو 50 فیصد جرمانے کی رقم ادا کرنی ہوگی، جبکہ تین ماہ میں ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والے کو 75 فیصد جرمانہ کی رقم ادا کرنا ہوگی۔