Thursday, April 18, 2024

سعودی عرب اردن کی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی وزیرِخارجہ

سعودی عرب اردن کی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے، سعودی وزیرِخارجہ
April 4, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ، سعودی عرب اردن کی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

سعودی وزیرِخارجہ نے کہا، سعودی عرب اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن حسین کا ہر طرح ساتھ دے گا، اردن کی خوشحالی پورے خطے کی خوشحالی کی اساس ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، عبداللہ دوم کے اقتدار میں اردن ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔