Thursday, April 18, 2024

قوم کو لوٹ کر تجوریاں بھرنے والے جمہوریت اور اندازِ حکمرانی سکھا رہے ہیں ، مراد سعید

قوم کو لوٹ کر تجوریاں بھرنے والے جمہوریت اور اندازِ حکمرانی سکھا رہے ہیں ، مراد سعید
April 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ قوم کو لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھرنے والے جمہوریت اور اندازِ حکمرانی سکھا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ پیپلزپارٹی نے تازہ ترین واردات سینٹ انتخابات کے دوران ڈالی، زرداری اور ان کی جماعت ڈاکہ زنی پر لیکچردے، جمہوریت اور سیاست سے کوئی رشتہ نہیں،مسٹر ٹین، ٹوئنٹی اور60 پرنسٹ کا خطاب پانے والے معیشت سنبھالنے کا نسخہ ایجاد کریں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ  بلاول کے والد نے پارلیمان کی ساکھ خاک میں ملانے کیلئے اربوں روپے خرچ کرائے،باہم دست و گریباں ہیں مگر قوم کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، فرزند زرداری !سندھ کا قلعہ زمین بوس ہونے جارہا ہے۔