Friday, April 19, 2024

چینی سفیر کی وزیر بحری امور علی زیدی سے ملاقات، بحری شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

چینی سفیر کی وزیر بحری امور علی زیدی سے ملاقات، بحری شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
April 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چینی سفیر نے وزیر بحری امور علی زیدی سے ملاقات کی، ملاقات میں بحری شعبے میں دونوں ممالک کے مابین تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے وزارت بحری امور میں وزیر علی زیدی سے طویل ملاقات کی۔ بحری شعبے میں دونوں ممالک کے مابین تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کے سائے میں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات میں تقویت کیلئے "نیلی معیشت" کے تصور سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں گوادر کی بندرگاہ کو مکمل طور پر فعال بنانے پر بھی مفصل گفتگو کی گئی۔ چینی سفیر نے میزبانی پر وزیربحری امور علی زیدی سے اظہارِشکریہ کیا۔