Thursday, March 28, 2024

پٹرولیم بحران کی انکوائری، سیکرٹری پٹرولیم کا 3 ماہ کی رخصت پر جانے کا فیصلہ

پٹرولیم بحران کی انکوائری، سیکرٹری پٹرولیم کا 3 ماہ کی رخصت پر جانے کا فیصلہ
April 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم بحران کی انکوائری، سیکرٹری پٹرولیم نے 3 ماہ کی رخصت پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق رخصت کی درخواست کے بعد اسد حیاالدین نے شیڈول ملاقاتیں منسوخ کردیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رخصت کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی۔

پٹرول بحران کے بڑے کردار ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی بھی تاحال اپنے عہدے پر براجمان ہیں۔