Saturday, April 20, 2024

رمضان المبارک، مسجد نبوی ﷺ میں بچوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

رمضان المبارک، مسجد نبوی ﷺ میں بچوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ
April 3, 2021

مدینہ (92 نیوز) رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں بچوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

عرب نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی غرض سے 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو رمضان کے مہینے میں مسجد نبوی ﷺ اور اس کے صحن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق تراویح کا وقت معمول سے نصف کر دیا گیا۔ دوسرے سال بھی اعتکاف معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، روزہ کھولنے کیلئے پانی اور کھجوریں فراہم کی جائیں گی۔

نمازیوں کو مسجد نبوی ﷺ سے باہر نکلنے میں سہولت کے لیے پارکنگ ایپ مواقف استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔