Friday, April 26, 2024

سازشیں کرنیوالے اپنا کام کریں، ہم عوامی خدمت کرتے رہیں گے، وزیراعلیٰ بزدار

سازشیں کرنیوالے اپنا کام کریں، ہم عوامی خدمت کرتے رہیں گے، وزیراعلیٰ بزدار
April 2, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو قطعی طور پر رول بیک نہیں کیا جا رہا۔ پہلے سولہ محکموں کے آفیسرز تعینات کئے گئے تھے اب تمام محکموں کے آفیسرز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات ہونگے۔ سازشیں کرنے والے اپنا کام کریں ہم عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال بنانے بارے اعلی سطح کا اجلاس ہوا، سیکرٹریٹ کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے مزید اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے بارے میں بدگمانی پھیلانے والے اپنے دور میں صرف لالی پاپ دیتے رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ الیکشن ہار جیت چلتی رہتی ہمیشہ الیکشن بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لئے آئنی ترمیمی اسمبلی میں جمع ہے۔