Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر، شہر میں سمندری ہوائیں معطل

کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر، شہر میں سمندری ہوائیں معطل
April 2, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ہیٹ ویو کی لہر برقرار ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں بھی معطل ہیں۔ درجہ حرارت 38 ڈگری کراس کر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی سمت سے گرم ہوا 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 20 فیصد ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرم موسم مزید ایک روز شہریوں کا امتحان لے گا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے غیرضروری نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ طبی ماہرن کا مشورہ ہے کہ شہری شدید دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ پانی اور مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔