Tuesday, April 23, 2024

مریم نواز کو علاج کیلئے بیرون ملک جانا پڑا تو جا سکتی ہیں، رانا ثناءاللہ

مریم نواز کو علاج کیلئے بیرون ملک جانا پڑا تو جا سکتی ہیں، رانا ثناءاللہ
April 1, 2021

لاہور (92 نیوز) ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا اشارہ دے دیا۔

جمعرات کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا، مریم نواز کو علاج کے لیے باہر جانا پڑا تو جا سکتی ہیں، پی ڈی ایم کی تحریک تک مریم نواز ملک میں ہی رہیں گی اور حکومتی ٹولے کا علاج کریں گی۔

اُن کا کہنا تھا، معاشی حالت تباہی کے دھانے پر ہے، کہاں گٸی وہ ٹیم جو کہی تھی کہ تین ماہ میں سب ٹھیک کر دیں گے؟۔ کہتے تھے کہ باہر سے لوگ آکر نوکریاں کریں گے، ان کے پاس کوٸی پروگرام نہیں تھا۔

انہوں نے کہا، ہہلے کشمیر انڈیا کی جھولی میں ڈال دیا، اب تجارت کر رہے ہیں۔ نواز شریف تجارت کرے تو غدار یہ کریں تو حب الوطنی۔ یہ ڈبل سٹینڈرڈ ہے جسے ساری قوم پیچان چکی ہے۔

ن لیگی رہنماء بولے کہ نواز شریف کا بیانیہ اب لوگوں کو سمجھ آ گیا ہے، ہم 73 سالوں سے بھٹک رہے ہیں، ہم سے پیچھے رہنے والے ملک آگے نکل گٸے۔

ادھر معاون اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ردعمل میں کہا، مریم نواز کی بیماری ایسی نہیں کہ انہیں باہرجاکر علاج کرانے کی ضرورت پڑے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، ڈاکٹر عدنان بیمار کو صحت مند اور صحت مند کو بیمار بنانے کا ہنر رکھتے ہیں، نوازشریف پلیٹس لیٹس اوپر نیچے کرکے بہانے سے باہر چلے گئے۔