Friday, April 26, 2024

رمضان المبارک میں ہر چیز کی خود نگرانی کروں گا ، وزیراعظم عمران خان

رمضان المبارک میں ہر چیز کی خود نگرانی کروں گا ، وزیراعظم عمران خان
April 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے رمضان المبارک میں ہر چیز کی خود نگرانی کروں گا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالا میں میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سٹے باز، قبضہ اور شوگر مافیا نے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا۔ پہلی حکومت ہے جو مافیا کے سامنے کھڑی ہوئی ہے۔ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا عالمی سرمایہ کاروں نے یورو بانڈز میں اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستانی معیشت کے اچھے دن آنے والے ہیں۔ جو بھی عوام کے مفاد کو نقصان پہنچائے گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔ اس سال کے آخر تک پورے پنجاب میں صحت کارڈ فراہم کر دیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا رمضان میں پناہ گاہیں میں سحر اور افطار کا انتظام کیا جائے، ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے، رمضان میں ہر چیز کی نگرانی خود کروں گا۔