Thursday, April 18, 2024

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو اکاؤنٹ چوری سے متعلق آگاہ کر دیا

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو اکاؤنٹ چوری سے متعلق آگاہ کر دیا
March 31, 2021

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو ان کے اکاؤنٹ چوری ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

واٹس ایپ نے ویب بیٹا انفو کی طرف سے ٹویٹ کے ذریعے اپنے صارفین کو اکاؤنٹ چوری سے متعلق آگاہی دی۔ ویب بیٹا انفو کے ٹویٹ کے مطابق صارفین کو ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر اس طرح کے پیغامات آتے ہیں جن میں ان کو ایک کوڈ تصدیق کے طور پر بھیجنا ہوتا ہے۔ پیغام میں کہا جاتا ہے کہ بھیجے گئے کوڈ کے ذریعے ثابت کریں ورنا کل آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا جائے گا۔

واٹس ایپ نے کہا کہ وہ اپنے تمام صارفین کو اس قسم کا کوئی پیغام نہیں بھیج رہے ، اس لیے صارفین اپنے اکاؤنٹ کو 'ٹو اسٹیپ ویری فکیشن' کے فیچر کو فعال کر کے محفوظ بنایئں۔

ویب بیٹا انفو نے مزید کہا کہ تمام صارفین 6 ہندسوں والا کوڈ آنے پر رپورٹ کریں اور اکاؤنٹس بلاک کریں۔ اس سے ان کے معلومات محفوظ رہیں گی۔