Wednesday, April 24, 2024

صوبہ سندھ میں جلسے جلوسوں، سماجی تقریبات پر مکمل پابندی

صوبہ سندھ میں جلسے جلوسوں، سماجی تقریبات پر مکمل پابندی
March 31, 2021

کراچی (92 نیوز) صوبہ سندھ میں نئے کورونا ایس وپیز جاری کر دیئے گئے۔ جلسے جلوسوں، سماجی تقریبات پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔

 نئے کورونا ایس او پیز کے مطابق 6 اپریل سے شادی ہالز بھی  بند، ریسٹورنٹ کی ان ڈور ڈائننگ بند، رات دس بجے تک  ٹیک اوے اور آؤٹ ڈورڈائننگ کی اجازت ہو گی۔ کاروباری مراکز صبح آٹھ سے شام چھ بجے تک کھلیں گے۔ سرکاری نجی دفاتر میں پچاس فیصد عملہ آئے گا ۔ نئے ایس اوپیز 11 اپریل تک نافذالعمل رہیں گے۔