Thursday, April 18, 2024

آرمی چیف سے یورپین یونین، چین، کینیڈا اور ڈنمارک کے سفراء کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

آرمی چیف سے یورپین یونین، چین، کینیڈا اور ڈنمارک کے سفراء کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
March 30, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپین یونین، چین، کینیڈا، ڈنمارک کے سفراء نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپین یونین، چین، کینیڈا، ڈنمارک کے سفراء نے جی ایچ کیو میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا، پاکستان، یورپین یونین ممالک اور کینیڈا کیساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ دوطرفہ مفید، کثیر الجہتی، باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کے مطابق آرمی چیف سے چینی سفیر نونگ زونگ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی پیک منصوبے پر پیش رفت اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق یورپین یونین، چین، کینیڈا اور ڈنمارک کے سفراء نے افغان امن عمل سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستانی کردار کو سراہا۔