Friday, April 26, 2024

پاکستان میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ، عوام احتیاط کریں ، گورنر پنجاب

پاکستان میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ، عوام احتیاط کریں ، گورنر پنجاب
March 30, 2021

لاہور ( 92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ویڈیو پیغام میں عوام کو خبردار کیا کہ پاکستان میں کورونا وباء تیزی سے پھیل رہی ہے ، عوام احتیاط کریں ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے، ہمارا میڈیکل اسٹاف مریضوں کے علاج کیلئے دن رات کوشاں ہے، ڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈکل اسٹاف مریضوں کا علاج کرنے پر مامور  ہیں ۔

انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ  عوام  کورونا  ایس او پیز پر عمل  کریں،ماسک لازمی پہنیں، سماجی فاصلہ اپنائیں  اور گھر سے بلاضرورت نہ نکلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اللہ پاک سے دعا کریں کے اس وباء سے جلد نجات ملے۔