خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر نیب حکام کو 14 اپریل کو جواب داخل کرانے کا حکم
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر نیب حکام کو 14 اپریل کو جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔
خواجہ اصف نےدرخواست بیرسٹر حیدر رسول مرزا کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کر چکا ہوں،نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا۔
احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی۔الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔
درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔